![]() |
Laung Ke 9 Fayde in Urdu | keel mahason, joron ka masla ,asthma |
Table of Contents
لونگ کے 9 فائدے اردو میں
لونگ ایک خشک کلی ہوتی ہے
جو اصل میں اپنے درخت کی ادھ کھلی کلی ہے۔ یہ گرم آب و ہوا کا سدا بہار درخت ہے۔
جس کی اونچائی 4.5میٹر
سے لے کر 9میٹر
تک جاتی ہے۔ اس کا تنا سیدها، پتے نوکیلے، بیضوی
، لمبے،چکنے اور خوشبو دار ہوتے ہیں ۔ اگر لونگ کی کلی کو توڑا نہ جائے تو یہ بے
رنگ پھولوں میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ تاہم سرخ رنگ کی یہ کلیاں کھلنے سے پہلے ہی توڑ لی جاتی ہیں ۔ خشک
ہونے کے بعد یہ گہرے براؤن رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔
![]() |
Laung Ke 9 Fayde in Urdu | keel mahason, joron ka masla ,asthma |
لونگ کے غذائی اجزاء :
لونگ میں بھی دیگر
مصالحوں کی طرح غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو بے حد کار آمد ثابت ہوتے ہیں ۔ قدرت
نے ایک چھوٹی سی لونگ میں بے شمار غذائی اجزاء چھپا رکھے ہیں۔ 100 گرام لونگ کی
غذائیت کی مقدار اس طرح سے ہے۔ اس میں 430 گرام کیلوریز ،5.4گرام نمی،57.5کاربو
ہائیڈریس،15.5 گرام چکنائی، 6.3 گرام پروٹین ،13.2گرام دولا ٹائل آئل اور اس کے
علاوہ چند مزید اشیاء جیسے فولا د، سوڈیم، پوٹاشیم، وٹامن بی ٹو، بی ون، نیاسین ،
وٹامن سی اور اسے شامل ہیں ۔ لونگ کی تا ثیرگرم اور تیز بھی ہوتی ہے لیکن اپنے
غذائی اجزاء کے باعث یہ بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔ یہ کھانوں کی شان بڑھاتی ہے ۔
![]() |
Laung Ke 9 Fayde in Urdu | keel mahason, joron ka masla ,asthma |
لونگ کے طبی فوائد :
لونگ سے کئی امراض کا
علاج بھی کیا جاتا ہے۔ لونگ دانتوں کے امراض سے لے کر جسم کے دیگر کئی امراض میں
بھی شفا بخش ہے۔ ایران اور چین میں اسے قوت باہ کا محرک قرار دیا جاتا ہے۔ کھانے میں
لونگ کے استعمال سے معدے سے ریاح خارج ہونے میں مددملتی ہے۔ قدیم معالج لونگ کو بے
شمار امراض کے علاج کے لیے استعمال کرتے تھے۔ آیورویدک طریقہ علاج میں لونگ کا
جوشاندہ تیل اور سفوف خون کی گردش کے استحکا م اور درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے
استعمال کروایا جاتا ہے۔
1۔لونگ سر درد کے لیے ۔
![]() |
Laung Ke 9 Fayde in Urdu | keel mahason, joron ka masla ,asthma |
سر درد کے لیے لونگ کا
سفوف ،نمک اور دودھ کے ساتھ ملا کر ماتھے پر لیپ کر لینا فائدےمند ہوتا ہے۔
2۔لونگ کھانسی کے لیے۔
کھانسی کے لیے ایک لونگ نمک کے ساتھ چبا کر نگل
لینے سے کھانسی میں آرام اور گلے کی تکلیف میں افاقہ ہو جاتا ہے۔
3۔لونگ دمہ کی تکالیف کے لیے۔
![]() |
Laung Ke 9 Fayde in Urdu | keel mahason, joron ka masla ,asthma |
دمہ کی تکالیف کے ازالے
کے لیے چھ لونگ ایک گلاس میں ڈال کر ابال لیں۔ اس جوشاندے میں ایک چمچ شہد شامل کر
کے دن میں تین بار پئیں۔
کھانوں میں خوشبو کے لیے
لونگ بھون کر استعمال کی جاتی ہے۔ یہ بھوک بڑھانے کے علاوہ نزلے کو روکتی ہے اور
دماغ کو طاقت دیتی ہے۔
4۔لونگ کیل مہاسوں کے لیے۔
لونگ اور ہلدی کا سفوف انڈےکی سفیدی میں ملا کر
کیل مہاسوں پر لگانے سے مہاسے نکلنا بند ہوجاتے ہیں۔
5۔لونگ دانتوں کے درد کے لیے۔
دانتوں کے درد اور منہ کی
تمام تکالیف مسوڑھوں سے خون آنا اور بادی کے لیے لونگ چبانا مفید ہے۔ لونگ کا تیل منجن
کی طرح دانتوں پر ملنے سے آرام ملتا ہے۔
6۔لونگ بدہضمی کے لیے۔
بدہضمی، قے اور ا پھارا کی صورت میں چند قطرے
لونگ کا تیل پینے سے افا قہ ہو جاتا ہے۔ کھانے میں لونگ کے استعمال سے معدے سے ریاح
خارج ہونے میں مد دملتی ہے۔ لونگ کو بطور دافع،ر یا ح، خوشبو اورمحرک کے استعمال کیا جا تا ہے۔ یہ بادی اور معده کے
علاج کے لیے اکسیر ہے اور بہت سکون دیتا ہے۔
لونگ کا تیل :
![]() |
Laung Ke 9 Fayde in Urdu | keel mahason, joron ka masla ,asthma |
لونگ کا تیل بھی بے حد مفید
اور کار آمد ہے۔ مختلف مرحلوں سے گزر کر حاصل کیا جاتا ہے۔ اس کے اندر بڑی مقدار میں
فینول پائی جاتی ہے، جو اعلی درجے کی اینٹی سیپٹک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دو ہزار
برسوں سے دانتوں کے در دو سانس کی بدبو اور دانتوں کے انفیکشن کو دور کرنے کے لیے
استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے پرفیوم اور باتھ سالٹ میں بھی استعمال کیا جا تا ہے۔
لونگ کا تیل تھوڑے سے شہد
اور لہسن
کے ساتھ ملا کر لینے سے کھانسی میں آرام آجاتا ہے۔
7۔لونگ کا تیل جوڑوں کے درد کے لیے۔
لونگ کا تیل جوڑوں کے درد کے لیے بے حد مفید ہے۔
جوڑوں کے درد،گھٹیا اور اعصابی درد میں لونگ کا تیل لے کر مالش کرنےسے افا قہ ہو
جاتا ہے۔
8۔لونگ کا تیل جلد کے لیے۔
لونگ کا تیل جلد کے لیے
مفید اور بہترین غذا ہے۔ اس کی مالش سے جلد صاف اور سرخی مائل ہوجاتی ہے۔
9۔لونگ کا تیل کان میں دردکے لیے۔
![]() |
Laung Ke 9 Fayde in Urdu | keel mahason, joron ka masla ,asthma |
اس کے علاوہ اگر کان میں
دردکی شکایت ہوتو ایک چمچ تیل میں دولونگیں ڈال کر پکائیں اور ٹھنڈا کر کے
کان میں ڈال لینے سے آرام آجائے گا۔
Read More
0 Comments